Image

معروف بھارتی اداکارہ اینڈریلا شرما24 برس کی عمر میں چل بسیں

معروف بھارتی بنگالی اداکارہ اینڈریلا شرما 24 برس کی عمر چل بسیں۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اینڈریلا شرما کی موت دماغ پر فالج کے حملے سے ہوئی، اداکارہ چند روز سے ہسپتال میں زیرِ علاج تھیں۔رپورٹس کے مطابق اینڈریلا شرما کا تعلق بھارتی ریاست مغربی بنگال کے شہر مرشد آباد سے تھا، اداکارہ بھارت میں بنگالی ٹی وی کا جانا پہچانا چہرہ تھیں، اینڈریلا شرما جیو کاتھی، جھومر اور جبن جیوتی جیسی سیریلز میں کام کر چُکی ہیں۔اینڈریلا شرما دو مرتبہ کینسر سے لڑ کر صحتیاب ہونے کے بعد 2015 میں دوبارہ سکرین پر آئی تھیں۔