Image

ہالی وڈ اداکار جیسن ڈیوڈ فرانک نے خودکشی کرلی

ہالی وڈ سیریز پاور رینجرز سے شہرت پانے والے معروف اداکار جیسن ڈیوڈ فرانک نے خودکشی کر لی۔

جیسن ڈیوڈ فرانک کے مینیجر جسٹن ہنٹ کی جانب سے جاری ایک بیان میں بتایا گیا کہ 49 سالہ اداکار اب اس دنیا میں نہیں رہے تاہم ان کی جانب سے جیسن کی موت کی وجوہات نہیں بتائی گئیں۔

میڈیا رپورٹس میں جیسن ڈیوڈ فرانک کی موت کی وجہ خودکشی بتائی جا رہی ہے تاہم ان کی خودکشی کی وجوہات بھی سامنے نہیں آ سکی ہیں۔

دوسری جانب ہالی وڈ اداکار کی فیملی اور دوستوں نے ان کی ذاتی زندگی کی پرائیویسی کا خیال رکھنے کی درخواست کی ہے۔

جیسن ڈیوڈ فرانک پاور رینجرز سیریز میں بچوں کی فلم ’مائٹی مورفن‘ میں ٹومی اولیور کے کردار سے مشہور ہوئے تھے