Image

شاداب کی شادی، حسن علی اور بابر اعظم نے سنجیدگی سے سوچنا شروع کردیا

قومی کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان اور آل راؤنڈر شاداب خان کی شادی سے متعلق فاسٹ باؤلر حسن علی اور کپتان بابر اعظم نے سنجیدگی سے سوچنا شروع کردیا۔ ہوا کچھ یوں کہ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک تصویر وائرل ہوئی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ قائد اعظم ٹرافی کے دوران حسن علی اور بابر اعظم کی گپ شپ کر رہے ہیں اور کسی نے سوال پوچھا کہ پلیز مجھے بھی بتا دیں کہ آپ دونوں میں ایسی کون سی بات ہورہی ہے جو بابر اعظم کی ایکسپریشن ہی چینج ہو گئے]


حسن علی نے جواب دیا کہ اصل میں ہم شاداب کی شادی کے بارے میں گفتگو کر رہے تھے اور بابر نے کہا کہ وہ نہیں ہونی۔

فاسٹ باؤلر کے دلچسپ جواب پر نائب کپتان بھی خاموش نہ رہ سکے اور اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ آپ لوگوں کو بھی لگتا ہے کہ میں بہت بڑا ہوگیا ہوں، سب میرے سے شادی کا پوچھتے ہیں، ابھی میں بچہ ہوں

شاداب خان کے دلچسپ جواب پر ٹوئٹر صارفین بھی خاموش نہ رہ سکے اور ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا