Image

فیفا ورلڈ کپ: دوسرا بڑا اپ سیٹ، جرمنی کو شکست، کروشیا اور مراکش کا میچ برابر

فیفا ورلڈ کپ میں اب تک کا دوسرا بڑا اپ سیٹ ہوگیا، سعودی عرب کے بعد جاپان نے 4 مرتبہ کی فاتح جرمنی کو عبرتناک شکست دے دی۔ قطر میں جاری میگا ایونٹ میں جاپان نے اپنے پہلے میچ میں ہی جرمنی کو شکست دے کر فیفا ورلڈ کپ قطر کا دوسرا شاندار اپ سیٹ کیا، جاپان نے ورلڈ کپ فیورٹس کی فہرست میں شامل مضبوط حریف جرمنی کو 1-2 سے ہرایا۔میچ میں جرمنی کے الکائے گنڈگان نے 33ویں منٹ میں پینلٹی سٹروک پر گول سکور کرکے ٹیم کو برتری دلوائی جو پہلے ہاف کے اختتام تک برقرار رہی، دوسرے ہاف کا کھیل شروع ہوا تو ابتدائی 20 منٹ تک جرمنی کی برتری باقی رہی۔بعد ازاں جاپان نے صرف 8 منٹ میں 2 گول سکور کرکے برتری حاصل کرلی جو میچ کے اختتام تک برقرار رہی، جاپان کے رٹسو ڈوان 75ویں منٹ میں جبکہ ٹکوما اسانو نے 83 ویں منٹ میں گول سکور کرکے ٹیم کو فتح سے ہمکنار کروایا۔