لانگ مارچ، گلگت بلتستان سے بڑا قافلہ اسلام آباد کا رخ کرے گا،ثریا زمان

راولپنڈی،پارلیمانی سیکریٹری برائے تعلیم و مرکزی نائب صدر پاکستان تحریک انصاف خواتین ونگ ثریا زمان۔  رکن اسمبلی دلشاد بانو اور  رکن اسمبلی کلثوم فرمان نے 26 تاریخ کو تحریک انصاف کے طرف سے ہونے والے لانگ میں شرکت  کیلئے راولپنڈی مری روڑ میں تحریک انصاف کے لگائے گئے  کیمپ آفس کا دورہ کیا اور اہم اجلاس میں شرکت کی۔ اجلاس سے  خطاب کرتے ہوئے پارلیمانی سیکریٹری برائے تعلیم گلگت بلتستان ثریا زمان نے کہا کہ  سابق وزیراعظم عمران خان کی احتجاجی کال پر 26 نومبر کو پورے پاکستان سے عوام اور نوجوان اسلام آباد کا رخ کرینگے اور ملکی تاریخ کا سب سے بڑا لانگ مارچ ہو گا اور اس مارچ میں ہی امپورٹڈ حکومت کا خاتمہ ہو کر رہے گا۔ انھوں نے کہا کہ اس وقت پوری قوم عمران خان کے ساتھ کھڑی ہے گلگت بلتستان سے بھی وزیراعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید کی قیادت میں ہزاروں افراد اسلام آباد آئیں گے۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں کو خراج تحسین پیش کرتے  ہیں پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں کے حوصلے اب پہاڑوں سے بلند ہیں ۔ ثریا زمان نے کہا کہ پہلے عمران خان  پاکستان کا واحد لیڈر ہیں جس کی آواز پر لاکھوں لوگ گھروں سے نکل رہے ہیں۔ انھوں نے مزید کہا کہ عمران  خان پاکستان کو ترقی کی طرف لیکر جا سکتے ہیں کیونکہ عمران خان حق، سچ اور میرٹ کی بات کرتے ہیں عمران خان ملک میں انصاف کی بات کرتے ہیں عمران خان ملک سے کرپشن کے خاتمے کی بات کرتے ہیں عمران خان کی قیادت میں ہی ملک ترقی کرے گا اس لیے پاکستان کے عوام اور نوجوان عمران خان کو ایک امید کی کرن اور پاکستان کیلئے آخری امید سمجھ کے بیٹھے ہیں اور یہ بات ایک سو فیصد حقیقت ہے۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام کو اب خوشخبری ملنے والی ہے اور ملک میں دوبارہ عمران خان کی حکومت آنے والی ہے عمران خان پاکستان میں تبدیلی لیکر آئے گا۔ انھوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام  عمران خان اپنا قائد مان رہے ہیں اس لیے گلگت بلتستان سے بہت بڑا قافلہ اسلام آباد کا رخ کریگا۔ انھوں نے کہا کہ ایک سازش کے تحت بننے والی امپورٹڈ حکومت نے پورے ملک کے نظام  کو تباہ کر رکھا ہے اور کرپشن کے بازار گرم کر رکھا ہے۔ انھوں نے کہاکہ مہنگائی کے خاتمہ کا نعرہ لگا کر آنے والی امپورٹڈ حکومت نے اتنی مہنگائی بڑھائی ہے کہ اب غریب کو ایک وقت کا کھانا بھی ملنا مشکل ہوا ہے۔ انھوں نے کہا میں پاکستان کے عوام  اور نوجوان کو پیغام دیتی ہوں کہ عوام  پاکستان کیلئے عمران خان کی کال پر اپنے گھروں سے نکلیں اور عمران خان کے لانگ میں اپنی شرکت کو یقینی بنائیں۔ کیمپ آفس دورے کے موقع پر پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنماؤں اور کارکنوں نے پارلیمانی سیکریٹری مرکزی  نائب صدر پاکستان  انصاف خواتین  ونگ ثریا زمان اور دیگر ممبران کا استقبال کیا۔