Image

لیگل ایڈوائزر اسامیاں، خواتین کوٹہ نہ رکھنے پر فریقین کو نوٹس

گلگت،چیف کورٹ نے گلگت  بلتستان کے سرکاری محکموں میں لیگل ایڈوائزر کی خالی آسامیوں کی تقرریوں پر خواتین کوٹہ مختص نہ کرنے کیخلاف ایڈووکیٹ فاطمہ وجاہت کی رٹ پیٹشن کو قابل سماعت قرار دے کر سماعت کیلئے منظور کرتے ہوئے فریقین کو نوٹسز جاری کرنے کے احکامات دے دیئے، واضح رہے کہ گلگت  بلتستان چیف کورٹ کی دو رکنی بنچ نے اس سے قبل ایڈووکیٹ سائمہ عزیز نے بھی لیگل ایڈوائزر کی خالی آسامیوں پر خواتین کا کوٹہ مختص نہ کرنے پر عدالت میں چیلنج کرچکی ہے، مزید چیف کورٹ گلگت  بلتستان نے سنگل اور ڈویژن بنچ میں سماعت کرتے ہوئے دیوانی اور فوجداری پر مشتمل 24 مقدمات پر فیصلہ سناکر نمٹائے 5 مقدمات پر فیصلہ محفوظ اور 10 مقدمات کو قابل سماعت قرار دے کر سماعت کیلئے منظور کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس چیف کورٹ جسٹس علی بیگ کی سربراہی میں جسٹس جوہر علی خان پر مشتمل د و رکنی بنچ نے سماعت کرتے ہوئے 23مقدمات پر فیصلے سناکر نمٹائے، 2مقدمات پر فیصلہ محفوظ اور 7مقدمات کو قابل سماعت قرار دے کر سماعت کیلئے منظور کرلیا جسٹس راجہ شکیل احمد نے سنگل بنچ میں سماعت کرتے ہوئے 3مقدمات کو ابتدائی سماعت مکمل ہونے پر قابل سماعت قرار دے کر سماعت کیلئے منظور کرلیا اورجسٹس مشتاق محمد نے سنگل بنچ میں سماعت کرتے ہوئے 3مقدمات پر فریقین کے وکلاء کے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔