گلگت،چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان راجہ شہباز خان نے کہاہے کہ نئے اضلاع کی حد بندی کیلئے ہم نے انتظامیہ کو لکھا تھا مگر تاحال کوئی جواب نہیں آیا ہے جب اضلاع کی حدود کا تعین ہوگاتو ہم حلقہ بندیوں کی طرف جائیں گے جب تک نئے اضلاع کی حد بندی نہیں ہو تی تو ہم حلقہ بندیاں کیسے کریں جب تک حلقہ بندیاں نہیں ہونگی تب تک بلدیاتی الیکشن کیسے کرائیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے سینئر وزیر راجہ ذکریا خان مقپون اور بلتستان سے آئے ہوئے دیگر وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کیا سینئر وزیر راجہ ذکریا نے چیف الیکشن کمشنرکو بلدیاتی انتخابات نہ ہونے سے عوام میں پائی جانے والی تشویش سے آگاہ کیا اور فوری بلدیاتی انتخابات کیلئے اقدامات کا مطالبہ کیا چیف الیکشن کمشنر راجہ شہباز خان نے کہاکہ ہم بلدیاتی انتخابات کیلئے پوری طرح سے پرعزم ہیں مگر نئے اضلاع کی حد بندی نہ ہونا الیکشن کی راہ میں رکاوٹ ہے حدی بندی اگر ہوجائے تو حلقہ بندی کا کوئی مسئلہ نہیں ہے ہم بیٹھے ہی الیکشن کرانے کیلئے ہیں الیکشن نہ کرانے میں ہمارا کیا مقصد ہوسکتا ہے ہم اختیارات کی نچلی سطح پر منتقلی کے خواہاں ہیں ،راجہ شہباز نے کہا کہ ہم بلدیاتی انتخابات میں تاخیر ہرگز نہیں چاہتے کیونکہ یہ عوام کا مسئلہ ہے۔
