بالی ووڈ کی نئی آنے والی فلم راکی اور رانی کی پریم کہانی کا پوسٹر جاری،فلم 28 جولائی کو نمائش کے لیے پیش کی جائیگی۔ فلم راکی اور رانی کی پریم کہانی میں مرکزی کردار سپر اسٹارز عالیہ بھٹ اور رنویر سنگھ ادا کررہے ہیں ۔فلم کو کرن جوہر کے انڈسٹری میں 25 سال مکمل ہونے کی اینیورسری کے موقع پر یلیز کیا جارہا ہے۔ راکی اوررانی کی پریم کہانی کی کاسٹ میں رنویر اور عالیہ بھٹ کے علاوہ دھرمیندر، جیا بچن، شبانہ اعظمی شامل ہیں۔