پاکستانی معروف اور سینئر اداکارہ و میزبان عفت عمر نے سوشل میڈیا پر فیملی فوٹوز شیئر کی ہیں جو کہ خوب وائرل ہو رہی ہیں۔اداکارہ عفت عمر کی بیٹی نے گریجویشن کی ڈگری حاصل کر لی ہے، اس موقع پر عفت عمر نے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر بیٹی نورجہاں اور شوہر کے ہمراہ فوٹوز شیئر کی ہیں۔اِن خوبصورت تصویروں میں عفت عمر کو بیٹی اور شوہر کے ہمراہ خوشگوار موڈ میں دیکھا جا سکتا ہے۔نیو یارک میں موجود عفت عمر کی جانب سے ایک تصویر پر خود کو اور شوہر کو قابلِ فخر والدین قرار دیا ہے۔عفت عمر نے اپنی بیٹی اور شوہر کے ساتھ شیئر کی گئی تصویر پر تنقیدی تبصروں سے بچنے کے لیے اس تصویر کے کمنٹ سیکشن کو بلاک کر دیا ہے۔عفت عمر کا اپنی بیٹی کی گریجویشن پر اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے ایک فوٹو پر لکھنا ہے کہ ’مجھے تم پر فخر ہے میرے چھوٹے سے فرشتے، میری بیٹی، کارنیل یونیورسٹی کی سابق طالب علم۔‘