گلگت(نمائندہ خصوصی) سابق ڈپٹی اسپیکر جعفر اللہ خان نے کہا کہ ہے کہ
گلگت بلتستان کوخالد خورشید نے مکمل تباہی کے دہانے پر لاکر کھڑا کر دیا ہے
جو لوگ اپنی تنخواہوں کے بلوں کو اسمبلی سے 24 گھنٹوں میں منظور کرواسکتے
ہیں وہ عوام کے لئے قانون سازی کرکے عوام کے مسائل حل کیوں نہیں کرسکتے
سانحہ نو مئی کے بعد ان کے مکروہ چہرے عوام کے سامنے آ چکے ہیں اور اب یہ
حکومت آخری سانسیں لے رہی ہے اس حکومت کا آپس میں اتفاق نہیں ہے تو یہ عوام
کو کیا ریلیف دینگے ؟ کے پی این سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گلگت
بلتستان کو مسلم لیگ کے دور حکومت میں روزگار ملا ہے تعمیر و ترقی ہوئی ہے
موجودہ حکومت کے دور میں ایک کلوٹ نہیں بنا ہے اور وزیراعلیٰ ہمارے دور کی
سکیموں افتتاح کر کے عوام کو بے وقوف بنارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گلگت
بلتستان میں چار اہم جو وسائل کے سبجیکٹ تھے ان کو گلگت بلتستان اسمبلی
منتقل کرانا ہی مسلم لیگ کا بڑا کارنامہ ہے ان میں صحت و تعلیم کے شعبے میں
اصلاحات لائی گئیں ایکسپریس وے دی گئی یہ سب ان کو نظر نہیں آرہا۔