شاہ رخ خان کی جوان جرمن باکس آفس پر سرفہرست

 شاہ رخ خان کی فلم جوان پہلی بھارتی فلم ہے جو جرمنی کے باکس آفس پر سرفہرست آچکی ہے۔گزشتہ روز جرمن باکس آفس میں جوان نے 97 ہزار یورو کا بزنس کرکے ہالی ووڈ فلم دی ایکوالائزر 3 کو پیچھے چھوڑ دیا جس نے 93 ہزار یورو کا بزنس کیا تھا۔ اس سے قبل جوان نے آسٹریلیا کے باکس آفس پر سرفہرست آنے والی پہلی بھارتی فلم کا اعزاز حاصل کیا تھا۔ 5 روز سے جرمنی میں جوان کی نمائش جاری ہے اور اس کی کل آمدنی 4 لاکھ 19 ہزار یورو ہوچکی ہے۔جرمنی میں فلم کی نمائش جمعرات سے شروع ہوئی تھی، اسی روز فلم تیسرے نمبر پر آگئی تھی جبکہ کسی بھی بھارتی فلم کی طرف سے ریلیز کے پہلے دن جرمن باکس آفس میں ایک لاکھ 47 ہزار یورو کما کر بھی نیا ریکارڈ بنایا تھا۔