پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما طلال چوہدری نے کہا کہ الیکشن کی وجہ سے سیاسی ماحول کو گرم کیا جارہا ہے، پنجاب میں ن لیگ کو کسی کی بھی ضرورت نہیں۔ن لیگی رہنما نے مزید کہا کہ جو لوگ پارٹی میں آرہے ہیں، وہ غیر مشروط طور پر آرہے ہیں، اگر کوئی اور بھی ہماری پارٹی میں آنا چاہتا ہے تو آسکتا ہے۔اُن کا کہنا تھا کہ راجا ریاض نے اپنے بیانات کی نفی کر کے ن لیگ کی قیادت کو تسلیم کیا، سابق اپوزیشن لیڈر کے ذاتی بیانات پر کچھ نہیں کہہ سکتا۔طلال چوہدری نے خصوصی گفتگو میں کہا کہ راجا ریاض کو پارٹی میں شامل کرنے کےلیے کسی کا دباو? نہیں تھا، ابھی کسی کو ٹکٹ دینے کا فیصلہ نہیں ہوا، ٹکٹ کا فیصلہ پارلیمانی بورڈ کرے گا۔انہوں نے کہا کہ ٹکٹوں کا فیصلہ ٹکٹ ہولڈر کے علاقائی اثر و رسوخ اور دیگر چیزوں کو دیکھ کر کیا جائے گا، اس وقت دیکھنا چاہیے کہ مسائل کا حل کس پارٹی کے پاس ہےن لیگی رہنما نے کہا کہ ہم نے پنجاب اسمبلی کے ضمنی انتخابات میں 20 ٹکٹ دیے لیکن نتائج اچھے نہیں آئے۔اُن کا کہنا تھا کہ ہماری پارٹی میں سب کا الگ الگ مو?قف ہوسکتا ہے، پنجاب میں ہمیں کسی کی ضرورت نہیں، ایک ایک سیٹ پر 3، 3 لوگ ہیں۔طلال چوہدری نے کہا کہ کراچی، لاہور، پشاور، کوئٹہ کا مقابلہ کریں کونسی جماعت نے بہتر کام کیا، ہم نے مسائل کو حل کر کے دکھایا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس غریب کی روٹی کے مسئلے کا حل ہے، بہترین لیڈر نواز شریف اور ان کی ٹیم ہے، ماضی کی بہت دور تک بات کرسکتا ہوں لیکن اس سے مسائل حل نہیں ہوں گے، ہمارے پاس معیشت کی بہتری اور مہنگائی کا حل موجود ہے
جائز مطالبہ جس علاقے کا بھی ہو پورا کریں گے، وزیر بلدیات
اراکین اسمبلی بک چکے، زمینوں کے انتقال منسوخ کرنے کے پیچھے بڑی سازش، ایم ڈبلیو ایم، عوامی تحریک
سکردوشہرکوپانی بحران سے نجات دلانے کیلئے شروع ہونیوالافیالونگ ڈائیور جن منصوبے پر85فیصدکام مکمل
چلاس: نامعلوم افراد کی فائرنگ ، پولیس حوالدار مجاہد جاں بحق، گھریلوجھگڑے پر نوجوان کی خودکشی