گلگت،دینی مشاورتی کونسل جمعیت علماءاسلام پاکستان کے رہنماءاور سابق سینیٹر حافظ حمد اللہ پر قاتلانہ حملہ ،کی شدید مذمت کرتے ہیں ،اور اسے ملک میں منظم انتشار پھیلانے کا مکروہ منصوبہ قرار دیتے ہیں نیز جمہوری انداز اور نہایت پر امن طریقے سے دین اسلام کی سربلندی کے لئے جدوجھد کرنے والی ملک کی سب سے بڑی دینی و سیاسی جماعت ،جمعیت علماءاسلام ،،کی راہ میں بریکر لگانے کا مترادف قرار دیتے ہیں دینی مشاورتی کونسل کے رہنماءمولانا خلیل احمد قاسمی ،،مولانا عبدالسمیع ،مولانا عطاءاللہ شہاب ،مفتی فراز احمد حیدری ،،مولانا سلطان رئیس ،مفتی رضوان اللہ ودیگر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ جمعیت علماءاسلام سے وابستہ علماء،،طلباءاور فعال کارکنوں اور مرکزی راھنماووں کو ٹارگٹ کیا جارھا ھے جسے دینی مشاورتی کونسل ،،انتہائی تشویش کی نگاہ سے دیکھتی ہے اور اسے ملک میں انتشار پھیلانے کا منظم سازش قرار دیتی ہے نیز قائد ملت اسلامیہ حضرت مولانا فضل الرحمن کی برق رفتار ،منظم اور پرامن جدوجھد کو روکنے کی ناکام کوشش قرار دیتی ہے اور حکومت پاکستان اور ریاستی سلامتی کے اداروں سے پرزور مطالبہ کیا جاتا ہے کہ حافظ حمد اللہ پر قاتلانہ حملہ میں ملوث مکروہ کرداروں کو طشت از بام کرے اور انتہائی سخت اقدامات واقعہ میں ملوث کرداروں کے خلاف اٹھائے جائیں ،،،جمعیت علماء اسلام پاکستان کے قائدین خصوصی طور پر حضرت مولانا فضل الرحمن سے اپنے اجتماعی دکھ وغم اور جذبات کا اظہار کرتے ہیں،دینی مشاورتی کونسل کے دیگر رہنماﺅں ،مولانا عطاءالحق ،مولانا تنویر حیدری ،مولانا نثار احمد ،مولانا حسین احمد اور مفتی صھیب احمد نے بھی سابق سینیٹر حافظ حمد اللہ پر حملے ،،کا سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے ملک دشمن و اسلام دشمن قوتوں کی مکروہ سازش قرار دیا ہے ان رہنماﺅں نے حکومت پاکستان سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ اس واقعہ کی تحقیقات کراکر ،ملوث افراد کے خلاف ایکشن لیا جائے۔