گلگت،پاکستان پیپلزپارٹی گلگت بلتستان کے صدرامجدحسین ایڈووکیٹ نے گلگت بلتستان میں بیوروکریسی کے خلاف احتجاج کی دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ پوری دنیامیں احتجاج حکومت کے خلاف ہوتا ہے مجھے نظرآرہا ہے کہ گلگت بلتستان اسمبلی کے تمام ممبران اوروزراءاورحکومت ملکربیوروکریسی کے خلاف عنقریب احتجاج کریں گے اور سڑکوں پرنکلیں گے۔انہوں نے منگل کے روزایوان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حقےقت یہ ہے کہ گلگت بلتستان میں کوئی بھی سرکاری ملازم ممبران اسمبلی وزراءاورحکومت کوتسلیم نہیں کرتا ہے آج تک میں نے نہیں دیکھا ہے کہ کسی سرکاری ملازم نے حکومت اورعوامی نمائندوں کوتسلیم کیاہو۔انہوں نے کہا کہ جب ہم اسلام آبادجاتے ہیںتووہاں کے بیوروکریٹ حد سے زیادہ عوامی نمائندوں کی عزت کرتے ہیں مگراسلام آباد سے جوآفیسریہاں آتے ہیں اس کے دل میں ایک نفرت ہوتی ہے سرکاری آفیسران کے سامنے روزانہ ہماری جوبے عزتی ہوتی ہے اس کی مثال نہیں ملتی، انہوں نے کہا کہ ایک آفیسرتوپوری اسمبلی کوبیوقوف سمجھ کرڈرامہ بازی کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ موجودہ آئی جی پی جب ماضی میں ڈی آئی جی کی حیثیت سے گلگت میں تعینات تھے توانتہائی شریف تھے مگرجس دن سے آئی جی پی بن کے یہاں آئے ہیں ان کارویہ انتہائی عجیب ہوگیا ہے یہ کسی کوانسان ہی نہیں سمجھتے ہیں ،ان کا ایس پی ممبران اوروزیروں کی نہیں سنتا ہے البتہ ایک کلرک کی بات ضرور سنتا ہے میں نے پولیس میں جتنے تبادلے کرائے ہیں ایک کلرک کے ذریعے کرائے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کوئی سیکرٹری،کوئی ڈی سی کوئی آفیسراپنی تنخواہ ڈرانہیں کرتا ہے ایک ڈی سی نے تین سال یہاں سروس کی تین سال میں اپنی تنخواہ ڈرانہیں کی۔وہ کھاتے کہاں سے ہیں ؟گلگت بلتستان کے بجٹ سے کھاتے ہیں ، سیکرٹری کو200لیٹرپیٹرول ماہانہ ملتا ہے کیا200لیٹرمیں وی ایٹ اورفرچونرایک ماہ چل سکتی ہے۔200لیٹر سےV8کوپوراماہ کیسے چلایا جاتا ہے۔چیف سیکرٹری کوبھی پتہ ہے کہ سیکرٹری گاڑیاں کیسے چلاتے ہیں ۔سیکرٹری فنانس کوبھی پتہ ہے کہ گاڑیاں کیسے چلائی جاتی ہیں ، یہ کام سب کرتے ہیں اورہمارے سامنے فرشتے بنتے ہیں،کہاں کہاں اور کےسے چوریاں ہوتی ہیں ہمیں سب معلوم ہے اس طرح کے آفیسرز کاہمیں حساب کرنا پڑے گا ان کاحساب کئے بغیر نظام نہیں چلے گا۔ہوناکیا ہے پوری دنیا میں احتجاج حکومت کے خلاف ہوتا ہے مجھے نظرآرہا ہے کہ شایدگلگت بلتستان اسمبلی کے ممبران اوروزراءحکومت مل کر ان بیوروکریٹس کے خلاف عنقریب احتجاج کریں گے۔سڑکوں پرنکلیں گے اور یہ ہم دنیا کوبتائیں گے کہ گلگت بلتستان میں کیسا نظام ہے اس نظام کے خلاف ہمیں اٹھناپڑے گا۔ہم اپنے و زیروں کوطاقتوردیکھناچاہتے ہیں جس دن میں اپنامسئلہ وزیر کے ذریعے حل کراﺅنگا اس دن میں جمہوریت کہوں گا تمام ممبران بتائیں کہ اگرکسی بھی ممبرکاپی ڈبلیوڈی میں کوئی کام ہوتووزیرکوفون کرتے ہیں یا سیکرٹری کوفون کرتے ہیں گلگت بلتستان میں جورول آف بزنس ہے وہی دوسرے دوسرے صوبوں میں ہے۔
جائز مطالبہ جس علاقے کا بھی ہو پورا کریں گے، وزیر بلدیات
اراکین اسمبلی بک چکے، زمینوں کے انتقال منسوخ کرنے کے پیچھے بڑی سازش، ایم ڈبلیو ایم، عوامی تحریک
سکردوشہرکوپانی بحران سے نجات دلانے کیلئے شروع ہونیوالافیالونگ ڈائیور جن منصوبے پر85فیصدکام مکمل
چلاس: نامعلوم افراد کی فائرنگ ، پولیس حوالدار مجاہد جاں بحق، گھریلوجھگڑے پر نوجوان کی خودکشی