ایک تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ کھڑے رہنے یا سونے جیسی سرگرمیاں آلسی رویوں سے بہت بہتر ہوتی ہیں۔
یورپین ہارٹ جرنل میں شائع ہونے والی ایک تحقیق میں دن کے دوران مختلف حرکات کا دل کی صحت پر اثرات کا مطالعہ کیا گیا۔
تحقیق کے مطابق بیٹھے رہنے کے عمل کو روزانہ کی چند منٹوں کی معمولی ورزش سے بدلنا قلبی صحت کو بہتر کر سکتا ہے۔ یہاں تک کہ کھڑے رہنے یا سونے جیسی معمولی سرگرمیاں آلسی رویوں سے بہتر ہوتی ہیں۔
یونیورسٹی کالج لندن (یو سی ایل) کی ریسرچ فیلو اور تحقیق کی سربراہ مصنفہ ڈاکٹر جو بلوجیٹ کا کہنا تھا کہ یہ بات تو جانی جاتی ہے کہ فعال رہنا دل کی صحت کے لیے اچھی ہوتا ہے۔ یہ تحقیق 24 گھنٹوں کو خیال میں رکھتے ہوئے ایک منفرد نقطہ نظر دیا ہے اور روزانہ کے رویوں کے متعلق نیا فہم پیش کیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ آپ معتدل سرگرمی کر کے اپنے دل کے لیے بہترین کام کرسکتے ہیں، جس کے بعد ہلکا پھلکا کام، کھڑے رہنا اور سونا بہترہوتا ہے جبکہ آلسی رویہ سب سے زیادہ نقصان دہ ہوتا ہے۔
یو سی ایل اور یونیورسٹی آف سڈنی میں محققین نے چھ مطالعوں کا جائزہ لیا جس میں پانچ ممالک سے تعلق رکھنے والے 15 ہزار سے زائد افراد نے شرکت کی۔ ان افراد نے اپنی ران پر ایک ڈیوائس پہنی جس سے ان کے دن بھر کی سرگرمیوں کی پیمائش کی۔
تحقیق میں پانچ منٹ کی معتدل سرگرمی کے دل کی صحت پر فائدہ مند اثرات دیکھے گئے۔