شادی سے متعلق سوال سن سن کر تھک گئی ہوں:زباب رانا

معروف پاکستانی اداکارہ زباب رانا نے کہا ہے کہ شادی سے متعلق سوالات سن سن کر تھک گئی ہوں۔حال ہی میں اداکارہ زباب رانا نے نجی ٹی وی شو میں شرکت کی جہاں انہوں نے کیریئر سمیت مختلف موضوعات پر کھل کر گفتگو کی۔ایک سوال کے جواب میں اداکارہ کا کہنا تھا کہ شادی کب ہو رہی ہے، کیسا انسان ہونا چاہیے، ایسے سوالات سن سن کر میں تھک گئی ہوں، دوستوں کی محفل ہو یا کوئی ٹی وی شو، فیملی میں کوئی فنکشن ہو ہر جگہ یہی سوال پوچھا جاتا ہے۔زباب رانا نے کہا کہ صرف اتنا کافی ہے کہ وہ صرف اچھا انسان ہو، اچھے انسان میں برائیاں نہیں ہوتیں، اسے خوف خدا ہو، جب اللہ کا خوف ہوتا ہے تو وہ غلط کام کرنے سے گھبراتا اور وہ ہر کام کرنے سے قبل 10 بار سوچتا ہے۔