افغان امن، مستقبل میں بھی پاکستان کا کردار اہم،بائیڈن

امریکا کے صدر جو بائیڈن نے کہاہے کہ افغان جنگ کے خاتمے اور امن معاہدے میں پاکستان کا کردار اہم ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق حکومت کے100 دن پورے ہونے پر امریکی صدر جوبائیڈن نے ڈیموکریٹک رہنمائوں سے گفتگو کی۔اس موقع پر صدر جو بائیڈن کا پاکستانی امریکن طاہر جاوید سے تبادلہ خیال کرتے ہوئے کہنا تھا کہ افغان جنگ کے خاتمے اور امن معاہدے میں پاکستان کا کردار اہم ہے۔امریکی صدر کا مزید کہنا تھا کہ افغانستان میں امن کے لیے مستقبل میں بھی پاکستان کا اہم کردار ہو گا۔ماحولیاتی تبدیلی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے صدر جوبائیڈن کا کہنا تھا کہ ماحولیاتی تبدیلی پر تمام اقوام کو اکھٹا کر کے اہم پیش رفت کی، 100 روز میں بہت سے وعدے پورے کیے، آئندہ بھی وعدے پورے کریں گے۔