ترقیاتی پیکج پر وزیراعظم کو یوٹرن نہیں لینے دینگے، آغاعلی

ایم ڈبلیو ایم کے صوبائی سکریٹری جنرل آغاسید علی رضوی نے کہاہے کہ حکومت سے اتحاد چپ رہنے کیلئے نہیں کیا 370 ارب روپے کے ترقیاتی پیکج کے اعلان پر عمل درآمد کروایا جائے ہم وزیراعظم کو یوٹرن لینے نہیں دیں گے یادگار چوک پر القدس ریلی سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ وزیراعلیٰ خالد خورشید لائق اور تعصبات سے پاک شخصیت ہیں ہم وزیراعلیٰ سے کہنا چاہتے ہیں کہ وہ آگے بڑھیں حقوق کیلئے لڑیں ہم ان کے پیچھے کھڑے ہونگے ۔ گا بلتستان کے وزراء وزارتیں ملنے پر خوش نہ ہوں بلکہ مسائل کے حل کیلئے مشترکہ کوششیں کریں اور مسائل حل کریں سکردو سب کا گھر ہے تمام وزراء سکردو کے مسائل کے حل کیلئے کوششیں کریں انہوں نے کہاکہ ہم متحد ہونگے تو سارے مسائل حل ہونگے ہمارا ایک ہی نعرہ ہوا تو حقوق ملنے میں کوئی دیر نہیں ہوگی حقوق اگر نہیں مل رہے ہیں تو اتحاد کا فقدان ہے مسائل کی بنیادی وجہ ہماری نااتفاقی ہے انہوں نے کہاکہ این جی اوز یہاں فحاشی پھیلارہی ہیں ہماری تہذیب وثقافت کو برباد کررہی ہیں یونیورسٹی میں ڈانس کی محفل سجانا قابل مذمت ہے رقص وسرور کی محفل کسی کالج یونیورسٹی یا محلے میں سجانے نہیں دیں گے انہوں نے کہاکہ ممکنہ آئینی سیٹ اپ جس شکل میں بھی ہو ہمارا مطالبہ یہ ہے کہ ہمیں اختیارات دئیے جائیں ہمارے اداروں کو بااختیار بنایا جائے ہمیں اختیارات ملنے چاہیئں ہمارا مطالبہ ہے چیف سیکرٹری مقامی ہو بیوروکریسی میں مقامی لوگ ہوں انہوں نے کہاکہ ضلعی انتظامیہ نے روڈ کی ری کارپیٹنگ کیلئے شہر کی تمام سڑکیں قبرستان بنائی ہیں ایک طرف کی سڑک مکمل کرکے دوسری طرف کی سڑک بنائی جاتی مگر انتظامیہ نے ری کارپیٹنگ کے نام پر تمام سڑکوں کی کھدائی کردی ہے جس کی وجہ سے لوگوں کی مشکلات میں بے پناہ اضافہ ہوا ہے سڑکوں کی ری کارپیٹنگ کا ٹھیکہ ایسے ٹھیکیداروں کو دینے کی اطلاع آئی ہے جو کرپشن میں ملوث ہیں اگر اس دفعہ کسی ٹھیکیدار نے سڑکوں کی ری کارپیٹنگ کے نام پر کرپشن کی تو ذمہ داروں کی گردن دبوچ لیں گے انہوں نے کہاکہ ہمیں سیاسی باتیں کرنا ہونگی جمعے کا خطبہ بھی سیاسی ہونا چاہئے تاکہ مسائل کا حل سیاسی طورپر نکالا جاسکے۔