کرونا کے عفریت نے مزید 120جانیں نگل لیں

پاکستان میں کرونا کی تیسری لہر کا قہر جاری ، مزید 120اموات اور 4 ہزار 109 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق پاکستان میں کرونا سے اموات کی مجموعی تعداد 18 ہزار 797 تک پہنچ گئی جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 8 لاکھ 54 ہزار 240 ہو گئی ہے۔این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے میں 48 ہزار 103 کرونا ٹیسٹ کیے گئے جبکہ ملک بھر میں کرونا کے مثبت کیسز کی شرح 8.54 فیصد رہی۔ملک بھرمیں ایکٹو کیسز کی تعداد 82 ہزار 731 ہے اور 7 لاکھ 52 ہزار 712 افراد کورونا سے صحتیاب ہوچکے ہیں۔کرونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 8 ہزار 951 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 4 ہزار 722، خیبرپختونخوا 3 ہزار 562، اسلام آباد 706، گلگت بلتستان 107، بلوچستان میں 246 اور آزاد کشمیر میں 503 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔اسلام آباد میں کرونا کیسز کی تعداد 77 ہزار 684، خیبرپختونخوا ایک لاکھ 23 ہزار 150، پنجاب 3 لاکھ 16 ہزار 334، سندھ 2 لاکھ 90 ہزار 756، بلوچستان 23 ہزار 186، آزاد کشمیر 17 ہزار 763 اور گلگت بلتستان میں 5 ہزار 367 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔پاکستان میں کرونا کی ویکسینیشن جاری ہے اور 40 سال سے زیادہ عمر والے افراد کو ویکسین لگائی جا رہی ہے۔ملک بھر میں ایڈلٹ ویکسینیشن مراکز قائم کیے جا چکے ہیں اور ویکسینیشن کا تمام تر عمل ڈیجیٹل میکنزم سے کنٹرول کیا جارہا ہے۔ویکسینیشن کے لیے پنجاب میں 189 اور سندھ میں 14 مراکز قائم کیے گئے ہیں جبکہ خیبر پختونخوا میں 280، بلوچستان میں 44 اور اسلام آباد میں 14 ویکسینیشن سینٹر قائم کیے جا چکے ہیں۔ آزاد کشمیر میں 25 اور گلگت بلتستان میں بھی 16 مراکز کے ذریعے ویکسینیشن کی جا رہی ہے۔