شگر،کرونا کے پانچ کیسز سامنے آنے پر کایو گائوں سیل

کرونا کے 5کیسز سامنے آنے کے بعد یونین کونسل گلاب پور کے ایک گائوں کو سیل کر دیا گیا، جن افراد میں کرونا کی تصدیق ہوئی ہے ان کے تمام گھر والوں کو بھی قرنطینہ کرا لیا گیا ہے، گلاب پور ہسپتال نے 3دن قبل کا یوگائوں کے کچھ لوگوں کے کرونا ٹیسٹ کیلئے نمونے لیے تھے ان میں سے 5 افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جس کے باعث پورے گائوں میں آمدورفت بند کر دی گئی ہے ، انتظامیہ کے مطابق کایوگائوں میں کسی کو داخل ہونے اور باہر جانے کی اجازت نہیں ہو گی، عمائدین گلاب پور نے ویکسی نیشن کے عمل کو تیز کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ باقی علاقوں کو کرونا سے محفوظ رکھنے کیلئے فوری اقدامات کیے جائیں۔