افغانستان میں یونیورسٹی بس دھماکے میں تباہ، 4 لیکچرار جاں بحق

فغانستان میں البیرونی یونیورسٹی کی بس کو دھماکے سے اُڑا دیا گیا جس کے نتیجے میں 4 لیکچرار جاں بحق اور 13 زخمی ہوگئے۔

افغان میڈیا کے مطابق یونیورسٹی بس کو صوبے پروان کے ضلع بگرم میں نشانہ بنایا گیا۔ بس میں 20 کے قریب اساتذہ اور تعلیمی عملہ سوار تھا۔ دھماکا اتنا شدید تھا کہ یونیورسٹی بس مکمل طور پر تباہ ہوگئی اور دھماکے کے ریسکیو ادارے کے عملے نے بس کو کاٹ کر مسافروں کو باہر نکالا اور قریبی اسپتال منتقل کیا جہاں 4 لیکچرار کی ہلاکت کی تصدیق کردی گئی۔ دھماکے میں 13 افراد زخمی بھی ہوئے جن میں زیادہ تر اساتذہ شامل ہیں۔بعد مسافر سپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں سے 6 کی حالت نازک  ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے جب کہ کچھ اساتذہ ہاتھ اور پاؤں سے بھی محروم ہوگئے۔

پروان پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ تاحال کسی شدت پسند گروپ نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے تاہم اس علاقے میں طالبان سمیت کئی جنگجو گروہ متحرک ہیں۔بس میں بری طرح پھنس گئے۔