کروناوائرس سے 56اموات، پچیس سو سے زائد نئے کیسز

ملک بھر میں عالمی وباء کروناوائرس کے مزید56مریض انتقال کر گئے جس کے بعد ملک میں کروناوائرس سے انتقال کرنے والے مریضوں کی کل تعداد 20736تک پہنچ گئی   جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کرونا وائرس کے 2697 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ، ملک میں کروناوئرس کے کیسز کے مثبت آنے کی شرح 4.81تک پہنچ گئی، ہفتہ کے روز تین لاکھ83ہزار955افراد کو کروناوائرس کی ویکسین لگائی گئی جبکہ اب تک کل 70لاکھ 93ہزار803افراد کو کروناوائرس کی ویکسین لگائی جا چکی ہے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی اوسی)کی جانب سے اتوار کے روز ملک میں کروناوائرس کے حوالے سے جاری تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق پاکستان اب تک کرونا وائرس کے کل رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد 9لاکھ18ہزار936تک پہنچ گئی ۔ اب تک ملک بھرمیں کروناوائرس کے8 لاکھ39ہزار322مریض مکمل طور پر صحت یاب ہو چکے ہیں جبکہ ملک میں کروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد58878تک پہنچ گئی ۔ اس وقت ملک میں کروناوائرس تشویشناک حالت میں موجود مریضوں کی تعداد4017 تک پہنچ گئی ۔ صوبہ پنجاب ملک بھر میں کروناوائرس کے کل رپورٹ ہونے والے کیسز، صحت یاب ہونے والے مریضوں  اور کروناوائرس سے ہونے والی اموات کے اعتبار سے پہلے نمبر پر آگیا جبکہ صوبہ سندھ دوسرے نمبر پر ہے۔جبکہ صوبہ سندھ کروناوائرس کے فعال کیسز کے اعتبار سے ملک بھر میں  پہلے  نمبر پر آگیا۔ این سی اوسی کے مطابق پاکستان میں کروناوائرس سے انتقال کرنے والے مریضوں کی شرح2.3فیصد جبکہ صحت یاب ہونے والے مریضوں کی شرح91.3   فیصد تک پہنچ چکی ہے۔گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کروناوائرس کے2620مریض مکمل طور پر صحت یاب ہو کر گھروں کو چلے گئے۔ این سی اوسی کے مطابق کروناوائرس کے فعال کیسز کے اعتبار سے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد ملک بھر میں تیسرے نمبر پر آگیا ۔ اس وقت اسلام آبادکروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد5568تک پہنچ گئی ۔خیبر پختونخوا میں کروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد5315تک پہنچ گئی ہے۔صوبہ پنجاب میں کروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد20358تک پہنچ گئی ہے،صوبہ سندھ میں کروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد 24980تک پہنچ گئی ہے، صوبہ بلوچستان1212،آزاد جموں وکشمیر1336جبکہ گلگت بلتستان  میں کروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد109رہ گئی ہے جو ملک بھر میں سب سے کم ہے۔ این سی اوسی کے مطابق اب تک صوبہ سندھ میں کروناوائرس کے دو لاکھ86ہزار758 مریض مکمل طور پر صحت یاب ہو چکے ہیں، صوبہ پنجاب3 لاکھ8ہزار733،خیبر پختونخوا122795،اسلام آباد74791،بلوچستان23595،آزاد جموں وکشمیر17294جبکہ گلگت بلتستان میں کروناوائرس کے صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد5356تک پہنچ گئی ۔ این سی اوسی کے مطابق اسلام آباد میں کرونا وائرس کے کل رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد81116 تک پہنچ گئی،خیبر پختونخوا میں132170، سندھ میں 3 لاکھ16ہزار752، پنجاب میں3 لاکھ39 ہزار73، بلوچستان میں25083، آزاد جموں و کشمیر میں19170اور گلگت بلتستان میں5572فرادکرونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔کرونا کے سبب سب سے زیادہ اموات صوبہ پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں9982افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں5014، خیبر پختونخوا میں4060، اسلام آباد میں757، گلگت بلتستان میں 107، بلوچستان میں276اور آزاد جموں و کشمیر میں540فراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔آزاد جموںوکشمیر میں کروناوائرس سے انتقال کرنے والے مریضوں کی شرح تین فیصد، اسلام آباد ایک فیصد، گلگت بلتستان دو فیصد، بلوچستان ایک فیصد، خیبر پختونخوا تین فیصد، سندھ دو فیصد اور پنجاب میں تین فیصد تک پہنچ گئی ۔اب تک ملک بھر میں کروناوائرس کے ایک کروڑ31لاکھ69 ہزار358ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں جبکہ گذشتہ24گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کروناوائرس کے55965نئے ٹیسٹ کئے گئے ۔کرونا وائرس پاکستان میں تیزی سے پھیل رہا ہے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے پاکستان کے 26 اضلاع ہائی رسک قرار دیئے گئے ہیں۔لاہور، فیصل آباد، گوجرانوالہ، بہاولپور، منڈی بہاالدین، ملتان، اوکاڑہ، رحیم یار خان، راولپنڈی، گجرات، شیخوپورہ، سرگودھا، سیالکوٹ، ٹوبہ ٹیک سنگھ متاثر، مظفر آباد، میر پور، کوٹلی، پشاور، سوات، نوشہرہ ، دیر لوئر، مالاکنڈ، صوابی، چارسدہ اور ہری پور ہائی رسک اضلاع میں شامل ہیں۔پاکستان میں کرونا کی ویکسینیشن جاری ہے اور دوسرے مرحلے میں 60 سال سے بڑی عمر کے افراد کو ویکسین لگائی جا رہی ہے۔ملک بھر میں ایڈلٹ ویکسینیشن مراکز قائم کیے جا چکے ہیں اور ویکسینیشن کا تمام تر عمل ڈیجیٹل میکنزم سے کنٹرول کیا جائے گا۔ویکسینیشن کے لیے پنجاب میں 189 اور سندھ میں 14 مراکز قائم کیے گئے ہیں جبکہ خیبر پختونخوا میں 280، بلوچستان میں 44 اور اسلام آباد میں 14 ویکسینیشن سینٹر قائم کیے جا چکے ہیں۔ آزاد کشمیر میں 25 اور گلگت بلتستان میں بھی 16 مراکز کے ذریعے ویکسینیشن کی جا رہی ہے۔