شان میرا پہلا ہیرو تھا، ہم دونوں کا خاص تعلق ہے‘ ریشم

 فلم و ٹی وی کی معروف اداکارہ ریشم نے کہا ہے کہ اداکار شان ان کے پہلے ہیرو تھے اس لئے ہم دونوں میں ایک خاص تعلق ہے۔اداکارہ ریشم کا حال ہی میں ایک تقریب کے دوران اپنے پہلے ہیرو، معروف لالی ووڈ اداکار شان کے ساتھ آمنا سامنا ہو گیا۔اداکارہ ریشم نے اپنے سوشل میڈیا اکاﺅنٹ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں اِن دونوں فنکاروں کو پرجوش انداز میں ایک دوسرے سے گلے ملتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ریشم نے اپنی اس پوسٹ کے کیپشن میں ماضی میں جھانکتے ہوئے اپنے مداحوں کو بتایا ہے کہ میری ریکارڈ شدہ پہلی فلم سنگم تھی اور شان میرا پہلا ہیرو تھا لیکن جیوا میری پہلی ریلیز ہونے والی فلم تھی۔اداکارہ نے مزید لکھا ہے کہ شان اور میں ایک خاص تعلق رکھتے ہیں، شان سے ملاقات نے اس خوبصورت تقریب میں پرانی تمام خوبصورت یادیں تازہ کر دیں۔