بابوسرروڈ شام4بجے کے بعدٹرانسپورٹ کےلئے بند

بابوسر روڈ پر شام 4 بجے کے بعد ٹرانسپورٹ کی آمد و رفت پر پابندی عائد,مسافر اور سیاح صبح 6 بجے سے شام 4 بجے تک دن کے اوقات میں سفر کر سکیں گے۔ڈسٹرکٹ انتظامیہ دیامر نے نوٹفیکشن جاری کر دیا۔بابوسر روڈ پر بڑی گاڑیوں کی آمد ورفت پر بھی پابندی لگا دی گئی ہے صرف چھوٹی گاڑیوں کیلئے روڈ صبح 6 سے شام چار بجے تک کھلارہے گا۔مقامی لوگوں نے ضلعی انتظامیہ کے اس فیصلے کو سیاحت دشمنی سے تشبیہ دی ہے اور کہا کہ انتظامیہ مقامی لوگوں کے کاروبار تباہ کرنا چاہتی ہے بابوسر روڈ پر ہوٹل انڈسٹری کو ختم کرنے کی سازش ہے۔وزیر اعلی اور چیف سیکریٹری نوٹس لیں اور بابوسر روڈ کو 24 گھنٹے آمدورفت کیلئے کھولنے کی اجازت دی جائے۔