عماد سے مقابلے کے بجائے کارکردگی میں بہتری لانا چاہتا ہوں،محمد نواز

پاکستان کرکٹ کی سب سے بڑی ویب سائٹ کو انٹرویو میں محمد نواز نے کہا کہ کراچی میں منعقدہ میچز کے دورانکوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی کارکردگی توقعات کے مطابق نہیں رہی، اب ایک نیاآغاز ہے، ہمیں 5 میں سے 4 میچز میں لازمی فتح درکار ہوگی،مجھے یقین ہے کہ ابوظبی کی کنڈیشنز میں ٹیم بہتر پرفارم کرنے میں کامیاب انھوں نے کہاکہ اوس سے کارکردگی پر فرق پڑسکتا ہے، بیٹنگ سائیڈ کو فائدہ ہوگا لیکن بطور پروفیشنل کرکٹر ہمیں یہ معلوم ہے کہ ان حالات میں کس طرح عمدہ بولنگ کی جاسکتی ہے۔

محمد نواز نے کہا کہ میں سرفراز احمد کی کپتانی میں پی ایس ایل کا چھٹا سیزن کھیل رہا ہوں،ان کی ہمیشہ سپورٹ حاصل رہی،وہ سب کا حوصلہ بلند رکھتے اور ڈٹ کر مقابلہ کرنے کی بات کرتے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ ابوظبی میں پی ایس ایل کے میچز کھیلنے سے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں فائدہ ہوگا، انھوں نے اعظم خان کی پاکستانی ٹیم میں شمولیت کو خوش آئند قرار دیا۔رہے گی، جیت میں اسپنرز کا اہم کردار ہوگا۔