الیکشن کمیشن کی نئی عمارت کاسنگ بنیاد رکھ دیاگیا

چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان راجہ شہباز خان نے الیکشن کمیشن گلگت بلتستان کی نئی عمارت کا سنگ بنیادرکھ دیا۔ترجمان الیکشن کمیشن گلگت بلتستان کے مطابق الیکشن کمیشن اور ریزیڈنس کا رواں مالی سال میں منظوری ملی تھی جس کی بنیاد پر چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان نے باقاعدہ طور پر سنگ بنیاد رکھ دیا۔افتتاحی تقریب میں چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان راجہ شہباز خان نے گفتگو میں کہا کہ اللہ کے فضل و کرم سے ادارے کی نئی بلڈنگ کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا ہے اور یہ  عمارت اپنے  قلیل عرصے میں پایہ تکمیل تک پہنچے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ انشاء اللہ اس کے ثمرات پورے گلگت بلتستان کو ملیں گے۔سنگ بنیاد کی تقریب میں ڈائریکٹر نیب گلگت بلتستان ناصر جونیجو و دیگر متعلقہ اداروں کے اعلی حکام بھی شریک تھے۔قبل ازیں ادارے کی بہتری کیلئے دعا  بھی کی گئی۔