چپے چپے میں تعلیم کی شمع جلائیں گے،راجہ اعظم

 گلگت بلتستان کے وزیر تعلیم راجہ اعظم خان نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت تعلیم کے شعبے کی ترقی کے لئے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے دیامر میں ہوم سکولز کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔ گرلز ہائی سکول نگرل میں ون ٹین فاونڈیشن کی جانب سے طالبات کو مفت یونیفارم تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر تعلیم نے کہا کہ گلگت بلتستان کے چپے چپے میں تعلیم کی شمع جلائی جائے گی۔ جن علاقوں میں تعلیمی پسماندگی ہے وہاں پر اعلی تعلیم کو فروغ دینے کے منصوبے شروع کئے جارہے ہیں۔انہوںنے کہا کہ ضلع دیامر میں ہوم سکولز کا منصوبہ شروع کیا گیا ہے کہ تاکہ بچیاں ہو م سکولوں میں تعلیم حاصل کر سکیں اس اقدام سے ضلع دیامر میں تعلیمی پسماندگی میں خاصر خواہ کمی ہو گی وزیر تعلیم نے گورنمنٹ ہائی سکول برائے طالبات نگر ل کو ہائیر سیکنڈری بنانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ بہت جلد گرلز ہائی سکول میں سیکنڈری سکول کی کلاسیں شروع کرنے کا نوٹفکیشن جاری کیا جائے گا تاکہ اس علاقے کی بچیاں گھر کی دہلیز پر اعلی تعلیم کے زیور سے آراستہ ہو سکیں تقریب میں ون ٹین فائونڈیشن کے انچارج محمد علی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ون ٹین فائونڈیشن اپنے منافع کا پانچ فیصد حصہ سماجی خدمات کے لئے مختص کرتا ہے ابتدائی مرحلے میں گلگت کے 20 سرکاری سکولوں سمیت ضلع دیامر کے ہوم سکولوں میں زیر تعلیم مستحق طالبات کے مفت یونیفارم فراہم کیا گیا ہے جو کہ ان تعلیمی اداروں کی پرنسپلز کے حوالے ہو چکا ہے انہوں نے کہا کہ ایک مرد کی تعلیم محدود ہوتی ہے جبکہ ایک خاتون کی تعلیم سے پو را کنبہ فیضیاب ہوتا ہے اسی وجہ سے مستحق طالبات کو مفت یونیفارم فراہم کیا گیا ہے تاکہ وہ بغیر کسی رکارٹ کے اپنی تعلیم جاری رکھ سکیں تقریب کے دوران دیگر مقررین نے بھی خطاب کرتے ہوئے تعلیم کی اہمیت پر تفصیل کے ساتھ روشنی ڈالی تقریب میں گرلز ہائی سکول نگرل کی طالبات نے ٹیبلوز بھی پیش کئے جبکہ وزیر تعلیم نے پرنسپلز میں شیلڈز اور سڑٹفکیٹس بھی تقسیم کئے اور مستحق بچیوں کے لئے یونیفارم بھی پرنسپلز کے حوالے کیے۔