بجٹ تاریخ ساز ہوگا، گلگت بلتستان میں خوشحالی آئے گی، وزیر اطلاعات

 وزیر اطلاعات و پلاننگ فتح اللہ خان نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کا آنے والا بجٹ تاریخ ساز ہوگا اور یہ بجٹ گلگت بلتستان کو ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کرنے کا سبب بنے گا۔ انہوں نے بعض مقامی اخبارات میں شائع ہونے والی خبر کی وضاحت کی کہ جی بی کابینہ نے اپنے حالیہ اجلاس میں عارضی ملازمین کی مستقلی کا معاملہ دوبارہ اسمبلی بھیجنے کا کوئی فیصلہ نہیں کیا اور یہ وضاحت ضروری ہے کہ جی بی کے عارضی ملازمین کی مستقلی کیلئے پہلے سے موجود کمیٹی  ہی کام کر رہی ہے، اس کمیٹی کی سفارشات حتمی ہونگی اور اس مسئلے کو تمام قانونی تقاضوں کو پورا کرکے بہت جلد حل کیا جائے گا۔