دو ہزار 53منصوبے ترقیاتی بجٹ کا حصہ

گلگت( وسیم بیگل سے)گلگت بلتستان حکومت نے نئے مالی سال کے ترقیاتی پروگرام میں سرکاری محکموں کے مختلف منصوبوں کے لئے فنڈز مختص کیا ہے جس کی تفصیلات یوں ہیں ۔ محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن و زکوٰة و عشر کے لئے دو نئے منصوبوں کے ساتھ 6 پرانے منصوبے رکھے گئے ہیں جن میں سے دو کو رواں سال مکمل کیا جائے گا۔محکمہ داخلہ و پولیس کے لئے 59 منصوبے شامل کئے گئے ہیں جن میں 50 جاری منصوبوں کے ساتھ 9 نئے ترقیاتی منصوبے شامل کئے گئے ہیں۔ رواں سال ان منصوبوں میں سے 17 کو پایہ تکمیل کو پہنچانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے ، محکمہ اطلاعات کے کل تین منصوبے رکھے گئے ہیں جن میں سے دو جاری جبکہ ایک نیا منصوبہ شامل کیا گیا ہے رواں سال ایک منصوبے کو مکمل کرنے کا ہدف رکھا گیا ہے۔ محکمہ قانون کے کل 20 منصوبوں کے لئے فنڈز مختص کیا گیا ہے جن میں سے 17 جاری منصوبے جبکہ تین نئے منصوبے شامل کئے گئے ہیں جن میں سے 6 منصوبے رواں برس مکمل کرنے کا ہدف رکھا گیا ہے ، محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن کے جاری 13 منصوبوں کے لئے بجٹ رکھا گیا ہے تاہم اس میں کوئی نیا منصوبہ شامل نہیں کیا گیا ہے جبکہ تین منصوبوں کو رواں سال مکمل کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ محکمہ برقیات کے 101 منصوبوں کے لئے فنڈز رکھے گئے ہیں جن میں 90 جاری منصوبے ہیں جبکہ 11 نئی سکیمیں شامل کی گئی ہیں 28 منصوبوں کو رواں سال مکمل کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔محکمہ زراعت، لایﺅ سٹاک اینڈ فشریز کے کل 97 منصوبوں کے لئے فنڈز رکھے گئے ہیں جن میں سے 87 جاری منصوبے ہیں اور 10 نئے منصوبے رکھے گئے ہیں جبکہ 16 منصوبوں کو رواں سال مکمل کرنے کا ہدف رکھا گیا ہے، محکمہ جنگلات، جنگلی حیات و ماحولیات کے کل 35 منصوبوں کے لئے بجٹ مختص کیا گیا ہے جن میں 30 جاری منصوبے جبکہ 5 نئے منصوبے شامل کئے گئے ہیں جن میں سے چار منصوبے رواں سال مکمل ہوں گے۔ محکمہ معدنیات، انڈسٹری اینڈ کامرس کے 23 منصوبے ہیں جن میں سے 20 جاری جبکہ 3 نئے منصوبے شامل کئے گئے ہیں اور چار منصوبے رواں سال مکمل کئے جائیں گے۔ محکمہ خوراک میں 24 منصوبوں کے لئے فنڈز مختص کئے ہیں جن میں سے 22 جاری منصوبے جبکہ دو نئے منصوبے شامل کئے گئے ہیں اور 11 منصوبوں کو رواں سال مکمل کرنے کا ہدف رکھا گیا ہے۔محکمہ سیاحت ،کلچر ،سپورٹس اور آثار قدیمہ و عجائب گھر کے 63 منصوبوں کو فنڈز مختص کئے گئے ہیں جن میں سے 51 منصوبے جاری سکیمیں ہیں جبکہ 12 نئے منصوبے شامل کئے گئے ہیں۔ رواں سال 17 منصوبوں کو ٹارگٹ کیا جائے گا۔محکمہ واٹر مینجمنٹ و آبپاشی کے 46 منصوبوں کے لئے فنڈز مختص کئے گئے ہیں جن میں سے 38 جاری ترقیاتی منصوبے شامل جبکہ 8 نئے ترقیاتی منصوبے شامل کئے گئے ہیں جن میں سے 4 رواں برس مکمل کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ محکمہ سماجی بہبود ،ترقی نسواں، ہیومن اینڈ چائلڈ رائٹس اور امور نوجوانان کے 54 منصوبوں کو فنڈز مختص کئے گئے ہیں جن میں سے 45 جاری اور 9 نئے منصوبے شامل ہیں دو منصوبوں کو رواں سال مکمل کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔محکمہ ہائیر اینڈ سپیشل ایجوکیشن کے 57 منصوبوں کے لئے فنڈز رکھے گئے ہیں جن میں 45 جاری منصوبے جبکہ 12 نئے منصوبے شامل ہیں ان میں سے 8 منصوبوں کو رواں سال مکمل کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ محکمہ سکول ایجوکیشن کے 256 منصوبوں کے لئے فنڈز مختص کئے گئے ہیں جن میں 237 جاری منصوبے جبکہ 19 نئے منصوبے رکھے گئے ہیں جن میں سے 59 منصوبے رواں سال مکمل کرنے کا ہدف رکھا گیا ہے۔ محکمہ صحت کے 224 منصوبوں کے لئے سالانہ ترقیاتی پروگرام میں بجٹ مختص کیا گیا ہے جن میں 194 جاری جبکہ 30 نئے منصوبے شامل کئے گئے ہیں جن میں سے 40 منصوبوں کو رواں سال مکمل کیا جائے گا۔محکمہ ترقیات و منصوبہ بندی کے 20 منصوبوں کے لئے فنڈز مختص کئے گئے ہیں جن میں سے 19 جاری اور ایک نیا ترقیاتی منصوبہ شامل ہے ان میں سے 5 رواں مالی سال کے دوران مکمل کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ محکمہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے 10 منصوبوں کے لئے بجٹ مختص کیا گیا ہے جن میں سے 6 جاری جبکہ چار نئے منصوبے شامل کئے گئے ہیں۔ محکمہ لوکل گورنمنٹ کے 205 منصوبوں کے لئے فنڈز مختص کئے گئے ہیں جن میں سے 194 جاری جبکہ 11 نئے منصوبے شامل ہیں ان میں سے 55 منصوبے رواں سال مکمل کئے جائیں گے گلگت ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کے 28 منصوبوں کے لئے فنڈز مختص کئے گئے ہیں جن میں سے 21 جاری جبکہ 7 نئے منصوبے رکھے گئے ہیں رواں سال 7 منصوبے مکمل کئے جائیں گے۔سکردو ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کے34 منصوبوں کے لیے فنڈز رکھےگئے ہیں جن میں سے 27 جاری جبکہ 7 نئے منصوبے شامل کئے گئے ہیں آپ منصوبے رواں سال مکمل کئے جائیں گے۔ چلاس ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کے 3 جاری منصوبوں کے لئے بجٹ رکا گیا ہے۔ مواصلات و تعمیرات کے شعبے کے 462 منصوبوں کے لئے بجٹ مختص کیا گیا ہے جن میں سے 433 جاری منصوبے ہیں جبکہ 29 نئے منصوبے شامل کئے گئے ہیں ان منصوبوں میں سے 110 منصوبے رواں سال مکمل کئے جائیں گے۔پی پی ایچ کے 194 منصوبوں کے لئے فنڈز رکھنے گئے ہیں جبکہ 8 نئے منصوبے شامل کئے گئے ہیں اور رواں سال 35 منصوبے مکمل کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے دیگر 14 جاری سکیموں کے لئے بھی فنڈز مختص کئے گئے ہیں جن میں سے 4 کو رواں سال مکمل کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ بجٹ 2024-25 میں کل 2 ہزار 53 منصوبوں کے لئے بجٹ مختص کیا گیا ہے جن میں سے 450 منصوبوں کو رواں سال مکمل کیا جائے گا۔