چھ میگاواٹ کے نئے منصوبے ترقیاتی پلان میں شامل

گلگت(خصوصی رپورٹ)وزیرخزانہ نے کہا ہے کہ امسال 32 میگاواٹ بجلی سردیوں سے قبل سسٹم میں شامل کی جائے گی جس کیلئے تمام درکار ضروری وسائل مختص کئے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ 16 میگا واٹ نلترپراجیکٹ کو بھی سردیوں سے پہلے فعال بنایا جائے گا۔گلگت بلتستان کی تاریخ میں پہلی بار ایک سال کی مدت میں 48 میگاواٹ سے زیادہ بجلی سسٹم میں شامل کی جائے گی۔ اس سے متبادل اور صاف تو انائی عوام کو میسر ہوگی۔ اس کے علاوہ 6.9 میگاواٹ کے نئے منصوبے بھی آئندہ مالی سال کے ترقیاتی پلان میں شامل کئے گئے ہیں جس میں 2 میگاواٹ کا سکردو کیلئے شمسی توانائی کامنصوبہ بھی شامل ہے۔پروجیکٹ سٹاف کے تنخواہوں کی ادائیگی کیلئے خطیر رقم مختص کی گئی ہے۔