ایمان علی کو ذہنی طور پر مدد کی ضرورت ہے، متھیرا

کراچی: اداکارہ، ماڈل اور وی جے متھیرا نے کہا ہے کہ ایمان علی کو ذہنی طور پر مدد کی ضرورت ہے۔

ایمان علی گزشتہ چند روز سے خواجہ سراکمیونٹی کے جذبات مجروح کرنے اور ان کا مذاق اڑانے پر شدید تنقید کی زد میں ہیں۔ جہاں اینکر رابعہ انعم نے انہیں خواجہ سرا کمیونٹی کا مذاق اڑانے پر بیوقوف قرار دیا وہیں کامی سڈ (خواجہ سرا ماڈل) نے بھی انہیں آڑے ہاتھوں لیا اور اب اداکارہ متھیرا اور حمائمہ ملک نے بھی اس معاملے پر آواز اٹھائی ہے۔