روجهان:پولیوسےبچاؤکے قطرے پینے سے انکار،بچہ درخت پرچڑھ گیا

راجن پور کے علاقےروجهان میں پولیو سے بچاؤ کے قطرے پینے سے انکار پر بچہ درخت پر چڑھ گیا۔

ملک بھر میں پولیو سے بچاؤ کےقطرے پلانے کی مہم جاری ہے۔ روجھان کی بستی جت میں پولیو ٹیم کو دیکھ کر ایک بچہ درخت پر چڑھ گیا اور قطرے پینے سے انکار کردیا۔ اس کا کہنا تھا کہ اگر اس کو زبردستی پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کی کوشش کی گئی تو وہ درخت سے چھلانگ لگا دے گا۔

بچے کو بہلا کر نیچے اتارنے کے لیے پولیو ورکر بھی درخت کے اوپر چڑھ گیا اور بچے سے بات چیت کرکے اس کو نیچے اتارنے میں کامیاب ہوگیا۔ بچے کو درخت سے نیچے آنے کے بعد پولیو ورکر نے قطر پلادئیے۔