قومی کرکٹ ٹیم کے کوچز گیری کرسٹن اور اسسٹنٹ کوچ اظہر محمود پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی سے ملاقات کے لیے(آج) پیر کو لاہور پہنچیں گے۔ ذرائع نے بتایا کہ اسسٹنٹ کوچ اظہر محمود برطانیہ سے لاہور آئیں گے، دونوں کوچز ٹی20 ورلڈکپ 2024 میں قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی کی وجوہات سے چئیرمین کو آگاہ کریں گے۔ ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ دونوں کوچز ٹی20 ورلڈکپ کے بعد امریکا سے ٹیم کے ہمراہ واپس پاکستان نہیں آئے تھے، چیئرمین پی سی بی نے متعدد سابق ٹیسٹ کرکٹرز کو بھی کرکٹ کے معاملات کے لیے لاہور بلا رکھا ہے۔
