اپنی تعریف کے باوجود لوگوں کی زیادہ پرواہ نہیں کرتی‘ مشعل خان

 معروف اداکارہ مشعل خان نے کہا ہے کہ لوگوں کی جانب سے اپنی تعریف کے باوجود ان کی رائے کی زیادہ پرواہ نہیں کرتی ہوں۔ ایک انٹرویو میں مشعل خان نے کہا کہ ہمارے معاشرے میں خواتین کے لیے ترقی کرنا پہلے ہی مشکل ہے ۔اگر آپ جنسی ہراس کے اعدادوشمار لیں تو خواتین کے ساتھ اس طرح کے واقعات مردوں کی نسبت تین گنا زیادہ ہیں کیونکہ اس معاشرے میں مردانہ تسلط قائم ہے اور خواتین کو ایسی صورتحال میں ڈال دیا جاتا ہے۔مشعل خان کہتی ہیں کہ اگرچہ لوگ مجھ سے کہہ رہے ہیں کہ آپ نے بہت اچھی اداکارہ کی لیکن میں ذاتی طور پر لوگوں کی رائے کی زیادہ پرواہ نہیں کرتی، لوگ کہتے ہیں کہ یہ کردار کافی بے باک اور اور باہمت ہے اور آپ لوگوں کی ہمت ہے کہ آپ اتنا مختلف کام کر رہے ہیں۔