نمبر ون نہیں اچھے کام پر یقین رکھتی ہوں‘ مہوش حیات

معروف اداکارہ مہوش حیات نے کہا ہے کہ کبھی نمبر ون کے چکر میں نہیں پڑی صرف اچھے کام پر یقین رکھتی ہوں۔ ایک انٹرویو میں اداکارہ نے کہا کہا کہ جب بھی میری کوئی فلم ریلیز ہونی ہو تو بہت زیادہ نروس ہوتی ہوں مجھے یہ سوچ کر پسینے آجاتے ہیں کہ میری فلم کو دیکھ کر لوگوں کا ریسپانس کیسا ہوگا۔مہوش حیات نے کہا کہ مجھ پہ جو بھی تنقید ہوتی ہے اس پہ میں پریشان نہیں ہوتی بس اپنے کام سے کام رکھتی ہوں اور ویسے بھی مجھ سے محبت والے بھی مجھے یہی کہتے ہیں کہ میں ایسی باتوں پر دھیان نہ دوں۔مہوش حیات نے کہا کہ میں نمبر ون ہوں یا نہیں لیکن مجھے اتنا پتہ ہے کہ میں نے کام اچھا کرنا ہے۔