گلگت(سٹاف رپورٹر)صوبائی وزیر ترقی ونسواں دلشادبانو نے ماہ محرم کے حوالے سے اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ محرم الحرام کا مہینہ ہمیں امن اور بھائی چارے کا درس دیتا ہے ملکی استحکام کیلئے امن،وحدت اور باہمی احترام کو یقینی بنانا ہے اور ہمیں باہمی اختلافات بھلا کر اتحاد بھائی چارے کی فضا قائم کرنی چاہیے ،تمام مذاہب ومسالک کے افراد محرم الحرام کے موقع پر تحمل اور برداشت کا دامن کسی صورت نہ چھوڑیں ،باہمی اخوت مذہبی ہم آہنگی اور بھائی چارے کی فضا کو قائم رکھیں، انکا کہنا تھا کہ ہمیں باہمی اتحاداورہم آہنگی کے ذریعے اسلام کا پیغام پہنچانا ہے نواسہ رسولؓ نے اپنے کرداراورعمل سے حق کی آواز بلند کرنا اور اسلامی اقدارکا تحفظ سکھایا ہے، انہوں نے کہا کہ محرم الحرام ہمیں حق اور سچ کے ساتھ کھڑے ہونے کا درس دیتا ہے ،محرم الحرام کے دوران تمام مکاتب فکر کے علما کرام ومشائخ عظام کو مذہبی ہم آہنگی اور بھائی چارے کو فروغ دینا چاہیے اور علاقے میں پائیدارامن کے قیام کے لئے ہم سب کو اپنے اپنے حصہ کا کردار ادا کرنا ہوگا، علاقے میں پائیدار امن کے قیام سے خطہ میں مسلکی ہم آہنگی میں اضافے کے ساتھ علاقے میں خوشحالی آئیگی۔