گلگت( پ ر)گلگت صوبائی حکومت کے احکامات کی روشنی میں محرم الحرام کے ایام میں امن و امان کو یقینی بنانے کےلئے محکمہ داخلہ میں مرکزی کنٹرول روم کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔ سیکرٹری داخلہ گلگت بلتستان کیپٹن (ر)سید علی اصغر نے کہا کہ محرم الحرام کے دوران امن و امان کو یقینی بنانے کے لئے عملی اقدامات اٹھائے گئے ہیں، محرم الحرام میں سیکورٹی کو یقینی بنانے کےلئے محکمہ داخلہ میں مرکزی کنٹرول روم کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔ مذکورہ کنٹرول روم میں مختلف محکموں آفیسرز اور آفیشلز رات 10 بجے تک شفٹوں میں کام کرینگے۔گلگت بلتستان کے دیگر اضلاع کے کنٹرول رومز کیساتھ باقاعدہ رابطے میں رہیں گے۔انہوں نے کہا کہ محرم الحرام کے ایام میں جلوس روٹس کی سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے نگرانی کی جائےگی اور ساتھ ساتھ حساس روٹس کی نگرانی ڈرون کیمروں کی مدد سی کی جائےگی۔
