نگر کے جوانوں نے ناممکن کو ممکن کردکھایا ، گولڈن پیک سے جاپانی کوہ پیما کی لاش ریکور


 نگر(سٹاف رپورٹر) ہوپر نگر کے جوانوں نے گولڈن پیک کی مہم جوئی میں ہلاک ہونے والے جاپانی کوہ پیما کے جسد خاکی کو گولڈن پیک کے دامن سے لا کر لواحقین کے حوالے کردیا۔ ہوپر نگر سے تعلق رکھنے والے جوانان عباس علی، جعفر حسین، مختار حسین، محمد عباس، مصطفی اور سلیم نا صرف داد اور تحسین کے مستحق ہیں بلکہ انکے اس اقدام کو سرکاری سطح پر پذیرائی اور تسلیم کیا جانا چاہیے اور تعریفی اسناد سے بھی نوازا جانا چاہیئے۔ ممبر گلگت بلتستان اسمبلی جاوید منوآ کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ بطور ممبر انکو فخر ہے اپنے جوانوں پر جنہوں نے اپنی جان جوکھوں میں ڈال کر اپنے مہمان کے جسد خاکی تک پہنچے اور واپس لاکر لواحقین کے حوالے کیا۔ یہ اقدام دراصل نگر قوم کی جذبہ انسانی اور روایتی مہمان نوازی کا مظہر ہے۔ انکا مزید کہنا تھا کہ حکومت ایسے جوانوں کی حوصلہ افزائی کرے اور سرکاری سطح پر انکو داد و تحسین سے نوازے۔