گلگت(سٹاف رپورٹر)گلگت بلتستان کابینہ کمیٹی کے ممبران نے گلگت بلتستان امپورٹرز اینڈ ایکسپورٹرز کی کور کمیٹی کے ممبران سے ملاقات کی۔ کابینہ کمیٹی کے ممبران وزیر خزانہ انجینئر محمد اسماعیل' وزیر قانون غلام محمد اور وزیر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ راجہ ناصر علی خان نے چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے دفتر میں تاجروں کی کور کمیٹی کے ممبران سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاک چین تجارت سے وابستہ تاجروں کے مسائل حل کرنے کے لئے گلگت بلتستان حکومت ہر ممکن اقدامات اٹھائے گی اور وفاق میں کسٹم حکام سے بھی بات کی جائے گی۔ اس موقع پر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر عمران علی و کمیٹی کے دیگر اراکین نے تاجروں کو درپیش مسائل سے کابینہ کمیٹی کے ممبران کو آگاہ کیا۔جس پر کابینہ کمیٹی کے ممبران نے مسائل کو حل کرانے کی یقین دہانی کرائ
ی