ملک بھر میں کورونا وائرس سے مزید 34افراد جاں بحق ، اموات کی تعداد 21ہزار 723ہوگئی

 ملک بھر میں کورونا وائرس سے مزید 34افراد جاں بحق ہو نے کے بعد اموات کی تعداد 21 ہزار 723 ہوگئی، پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 9 لاکھ 42 ہزار 189 ہوگئی۔ پیر کو نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک ہزار 19 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 3 لاکھ 44 ہزار 65، سندھ میں 3 لاکھ 28 ہزار 184، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 36 ہزار 74، بلوچستان میں 26 ہزار 232، گلگت بلتستان میں 5 ہزار 712، اسلام آباد میں 19 ہزار 783 جبکہ آزاد کشمیر میں 19 ہزار 783 کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک بھر میں اب تک ایک کروڑ 38 لاکھ 57 ہزار 250 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 39 ہزار 214 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 8 لاکھ 78 ہزار 740 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 2 ہزار 676 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 34 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 21 ہزار 723 ہوگئی۔ پنجاب میں 10 ہزار 516، سندھ میں 5 ہزار 243، خیبر پختونخوا میں 4 ہزار 224، اسلام آباد میں 772، بلوچستان میں 294، گلگت بلتستان میں 108 اور آزاد کشمیر میں 566 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔