سکردو(چیف رپورٹر)سکردو میں محرم الحرام کا سکیورٹی پلان کیا ہوگا ؟ کتنے اہلکار سکیورٹی پر مامور ہونگے کتنی امام بارگاہیں حساس کتنی حساس ترین ہیں ؟ یوم عاشور پر صفائی کے انتظامات کیا ہونگے عوام الناس کو اس دفعہ پر بالکل لاعلم رکھا گیا یہاں تک میڈیا کو بھی سیکورٹی پلان پر کسی قسم کی کوئی بریفنگ دینے زحمت نہ کی گئی جس کی وجہ سے چہ میگوئیاں بڑھنے لگیں عوامی حلقوں اور ماتمی انجمنوں نے سکیورٹی انتظامات پر پہلے ہی اپنے تحفظات کا اظہار کردیا ہے اوپر سے سکیورٹی صورتحال پر کسی قسم کی بریفنگ نہ دئیے جانے سے بھی شکوک وشبہات بڑھ گئے ہیں ہر سال محرم الحرام کے سکیورٹی پلان پر محرم کے آغاز پر ہی میڈیا علمائے کرام اور ماتمی انجمنوں کے ذمہ داران کو بریفنگ دی جاتی تھی اور ان سے فیڈ بیک لیا جاتا تھا اسٹیک ہولڈرز کی جانب سے دی جانے والی تجاویز اور آرا کی روشنی میں سکیورٹی انتظامات کو مذید بہتر بنایا جاتا تھا چھ یا سات محرم کو فلیک مارچ بھی کیا جاتا تھا مگر رواں سال کے سکیورٹی پلان سے اسٹیک ہولڈرز سے عوام مکمل طورپر لا علم رکھا گیا ہے جس کی وجہ سے عوام میں تشویش بڑھتی جارہی ہے ادھر ذمہ دار ذرائع نے دعوی کیا ہے کہ سکیورٹی پلان ناقص ہے یہاں انتظامیہ/ پولیس کے پاس مطلوبہ نفری ہی موجود نہیں ہے اس لئے وہ اسٹیک ہولڈرز کے تند و تیز سوالات سے بچنے کیلئے بریفنگ دینے سے اجتناب کررہی ہے دوسری کئی علاقوں سے شکایات ملی ہیں کہ ان علاقوں میں سکیورٹی کی صورتحال بہت خراب ہے اس لئے کئی امام بارگاہوں میں ماتمی انجمنوں نے اپنی جانب سے سکیورٹی کے انتظامات کرلئے ہیں ذمہ دار ذرائع نے کے پی این کو بتایا ہے کہ نویں اور دسویں محرم الحرام کو سکردو میں رینجرز کی تعیناتی کا فیصلہ کرلیا گیا تاہم رینجرز کو عاشورہ کے بعد واپس بھیجا جائے گا۔
