غذر(نمائندہ خصوصی)چیف سیکرٹری گلگت بلتستان نے ڈپٹی کمشنر غذر حبیب الرحمن اور تمام محکموں کے سربراہان کے ہمراہ ایمٹ کا دورہ کیا جبکہ علاقے کی جانب سے سیاسی ،سماجی، نمبرداران اور یوتھ نے بڑی تعداد میں شرکت کی سابق امیدوار قانون ساز اسمبلی ظفر محمد شادم خیل نے تحریری چارٹر آف ڈیمانڈ پیش کیا ، دیگر مسائل کے بارے میں سابق امیدوار قانون ساز اسمبلی عاطف سلمان اور نمبرداران نے بھی روشنی ڈالی اس موقع پر عوام اشکومن ایمت کی جانب سے پیش کردہ چارٹر آف ڈیمانڈ پر چیف سیکرٹری گلگت بلتستان نے متعلقہ محکموں کے سربراہان سے موقع پر بریفنگ لی اور مطالبات پر محکمہ تعمیرات عامہ کو 15 روز کے اندر چٹورکھنڈ اشکومن میٹلنگ روڈ کا پی سی ون جمع کرنے،ایمت اور اشکومن میں میڈیکل آفیسرز کی تقرری، قرمبر ویلی بدصوات تا مترم دان اور مترم دان تا ٹاپ روڈ کیس کو کورٹ سے فوری کام شروع کرنے،دومیگاواٹ پار ہاﺅس اشکومن کے باقی ماندہ کام کے فوری آغاز، اشکومن پاور ہاﺅس ہیڈ ورک تین کروڑ ستر لاکھ منصوبے کی تحقیقات، جلال آباد پل کے موجودہ ٹینڈر کو روکنے اور 3 کروڑ 56 لاکھ کے ایمرجنسی منصوبے پر پیپر ورک، دلتی پل کو 30 روز میں ہر قسم کی ٹریفک کے لیے کھولنے، اشکومن کمپنسیشن کی ادائیگی، مترم دان اور بدصوت سکول کے ادھورے کام کو فوری مکمل کرنے کی ہدایت کی ، انہوں نے کہا کہ شمس آباد سکول کو بچوں کے لیے کھولنے، اشکومن فارسٹ کمیونٹی پلانٹیشن کو ملٹی پرپز پارک بنانے، بچوں کے کھیلنے، گلاف پراجیکٹ میں مقامی کمیونٹی کے تحفظات دور کرنے، نیابت ایمت کو مزید فعال اور اس میں سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے، یونین کونسل ایمت میں فوری ملازمین کی تعیناتی، گندم بائیو میٹرک سسٹم کو فوری پورا کرنے، ایمت چیک پوسٹ کو آخری حدود منتقل کرنے کے لیے عملی اقدامات، اشکومن ھائی سکول گراونڈ کو ہفتہ اتوار کے لیے بچوں کے لیے سپورٹس کے لیے کھولنے، ھائی سکولز میں موجود آئی ٹی سینٹرز کو فعال کرنے، دوار داس روڈ کی ناقص صورتحال کا نوٹس لینے اور بہتر طریقے سے کام مکمل کرانے، ایمرجنسی منصوبوں میں ہیرا پھیری اور کرپشن پر تحقیقات کرنے، ایفاد کے منصوبوں میں خوردبرد اور منصوبوں میں ناکامی پر تحقیقات، ایمت سے آگے ایس کام سروسز کی سہولیات کے بارے سیکٹر کمانڈر کو آگاہ کرنے سمیت اہم امور پر فوری اور جنگی بنیادوں پر اقدامات اٹھانے کی ہدایت جاری کر دی۔
