نجی بینک عوام کو آسان شرائط پرقرضے دیں،سکندرعلی

گلگت بلتستان کے اندر موجود تمام شیڈول بینک عوام کے ساتھ ناانصافی فوری بندکریں اور شرائط پر قرضے فراہم کریں۔یہ بات سابق رکن اسمبلی گلگت بلتستان اور چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی گلگت بلتستان سکندر علی نے میڈیا کو جاری بیان میں کہی۔انھوں نے کہا کہ  اس وقت گلگت بلتستان میں بے شمار پرائیویٹ شیڈول بینکوں کی  برانچزکھلی رہی ہیںیہ تمام بینک منافع گلگت بلتستان سے کماتے ہیں لیکن قرضے روزگار اور سرمایہ کاری ومراعات وفاق کے لوگوں کو دے رہے ہیں جس کی وجہ سے گلگت بلتستان کے عوام اور بے روزگار نوجوان اور تا جروں میں سخت تشویش پائی جارہی ہے۔اس وقت تمام پرائیویٹ شیڈول بینک صرف سرکاری ملازمین کو قرضے دے رہے ہیں شرح سود بہت زیادہ ہے بینک حکام کی ذمہ داری ہے کہ وہ گلگت بلتستان کے عوام بے روزگاروں اور تاجروں کو نظر انداز نہ کریں اس حوالے سے ہمارے منتخب عوامی نمائندے بینکوں کے حوالے سے قانون سازی کریں۔ان  تمام بینکوں  کے حکام کو 50فیصد رقم کو گلگت بلتستان کے عوام تاجروں اور بے روزگاروں پر قرضے کی شکل میں خرچ کرنے پر پابندی عائد کیا جائے اور عوام کو درپیش مسائل کے فوری حل کے لیے اقدامات کیے جائیں تاکہ عوام کے مسائل حل ہوسکیں۔