بجٹ پنجاب میں ترقی کی نئی تاریخ رقم کریگا، وزیراعلیٰ پنجاب

 وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ نیا بجٹ صوبے میں ترقی و خوشحالی کی نئی تاریخ رقم کرے گا، تاریخی اور بہترین بجٹ پر اپوزیشن کے پاس تنقید برائے تنقید کیلئے بھی الفاظ نہیں۔ عثمان بزدار نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ مربوط معاشی پالیسیوں کے نتیجے میں پنجاب خوشحالی اور معاشی ترقی کے نئے دور میں داخل ہو رہا ہے، نئے مالی سال کیلئے 560 ارب روپے کا ریکارڈ ترقیاتی بجٹ پیش کیا ہے، ترقیاتی بجٹ میں 66 فیصد اضافہ کیا گیا ہے، پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت بڑے ترقیاتی منصوبوں کیلئے 25 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں۔ عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ پنجاب کی سو فیصد آبادی کو مفت ہیلتھ انشورنس فراہم کریں گے، یونیورسل ہیلتھ انشورنس پروگرام ہماری حکومت کا فلیگ شپ پروگرام ہے، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں 10 فیصد اضافہ کیا گیا ہے، گریڈ 1 سے 19 تک کے ملازمین کو 25 فیصد خصوصی الائونس بھی دیا گیا ہے، اپوزیشن صوبے کے عوام کی ترقی نہیں چا ہتی، اپوزیشن کا اسمبلی میں غیر پارلیمانی رویہ کسی صورت مناسب نہیں تھا۔