امریکا کی نامور گلوکارہ سلینا گومز نے پلاسٹک سرجری کی افواہوں پر خاموشی توڑ دی۔
سلینا گومر کو اپنی شکل کی تبدیلی کی وجہ سے اکثر پلاسٹک سرجری کے سوالات کا سامنا رہتا ہے۔
گلوکارہ نے ان خبروں پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ انہیں پلاسٹک سرجری سے نفرت ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ صحت کی خرابی کی وجہ سے ان کا وزن بڑھ گیا ہے اور وہ صرف بوٹاکس کا استعمال کرتی ہیں۔
گلوکارہ کا مزید کہنا تھا کہ وہ اکثر پلاسٹک سرجری کی جھوٹی خبروں سے اداس ہوجاتی ہیں
واضح رہے کہ 2014 میں سلینا گومز میں ایک بیماری کی تشخیص ہوئی تھی جس کی وجہ سے 2017 میں انہوں نے گردے کی پیوندکاری کروائی تھی۔