شگر(منظور ناز)خسر گنگ مہم جوئی میںشگر سے تعلق رکھنے والے عباس علی ،قائد شگری اور بلغاریہ سے تعلق رکھنے والے نے 6059میٹر بلند خسر گنگ سر کر لی نوجوان کو پیما عباس علی نے پہلی بار چوٹی پر سبز ہلالی پرچم لہر دیا ٹیم کو چوٹی تک لے جانے میں معروف کوہ پیماقائد شگری نے اہم کردار ادا کیا نوجوان کوہ پیما عباس علی نے کہا جس طرح گلگت بلتستان کے کوہ پیما بلند چوٹیوں کو سر کرنے میں مصروف ہے ان کو دیکھ کر حوصلہ ملا اور ٹیم کے ساتھ سبز ہلالی پرچم لہرانے کی عزم لیکر چوٹی کی طرف مہم جوئی کا آغاز کیا جو کامیاب ہوا جس پر خوش ہے اور ائیندہ دیگر بلند چوٹیوں کو سر کرنے کی بھرپور کوشش کروں گا کوہ پیما قائد شگری نے کہا خسرگنگ سر کرنے میں منفرد مزہ ہے کیونکہ خسر گنگ سے ضلع شگر میں واقع دنیا کی دوسری بلند چوٹی کے ٹو و دیگر بلند چوٹیوں کا نظارہ کرسکتے ہیں غیر ملکی کوہ پیما نیکولے نے بھی خسر گنگ سر کرنے پر نہایت خوشی کا اظہار کیا
