خنجراب بارڈرپرقومی پرچم نصب ہوگا،محکمہ داخلہ

گلگت(پ ر)محکمہ داخلہ گلگت بلتستان کے ترجمان نے کہا ہے کہ یوم آزادی پاکستان شایان شان انداز میں منانے کیلئے صوبائی حکومت اور پاک آرمی نے خنجراب بارڈر پر بلند ترین قومی پرچم کی تنصیب کا فیصلہ کیا ہے، اس حوالے سے خنجراب بارڈر پر بلند ترین قومی پرچم کی تنصیب کیلئے تعمیراتی کام کا آغاز کیا گیا ہے اور بعض شرپسند عناصر اس حوالے سے سوشل میڈیا پر بے بنیاد پروپیگنڈے میں مصروف ہیں۔ صوبائی حکومت یوم آزادی کو قومی جوش و جذبے سے منانے کیلئے پر عزم ہے اور خنجراب بارڈر پر بلند ترین قومی پرچم کی تنصیب سے وطن سے محبت کا خصوصی اظہار کیا جائیگا۔