وفاقی وزیر پیٹرولیم مصدق ملک نے کہا ہے کہ پاکستان اور بنگلادیش کا موازنہ کرنے والے ملک دشمن ہیںمخصوص ٹولہ عوام کے ذہنوں میں انتشار اور نفرت بھرنا چاہتا ہے‘ایک جماعت کے کارکن مسلسل ملک کےخلاف بیانات دے رہے ہیں‘وزیرِ اعظم کا موازنہ حسینہ واجد سے کر رہے ہیں، کوئی یہ بھی تو کہے ہم ایک ہیں اور یہ ہمارا ملک ہے‘مہنگائی کی شرح 38 فیصد سے 11 فیصد پر آچکی ہے‘ کبھی آپ میر جعفر کہتے ہیں اور ایک ہی سیکنڈ میں پیر پڑ جاتے ہیں۔ جمعرات کو اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مصدق ملک نے کہا کہ مخصوص ٹولہ عوام کے ذہنوں میں انتشار اور نفرت بھرنا چاہتا ہے، پاکستان کو بنگلادیش بنانے کی باتیں کی جا رہی ہیں۔ مصدق ملک کا کہنا ہے کہ آپ عوام کو کیا پیغام دینا چاہتے ہیں، سامنے آکر ذرا بتائیں، یہ امیر اور غریب کا نہیں ایک پاکستان ہے، یہ صرف مسلمانوں کا ملک نہیں اقلیتوں کا بھی ہے۔انہوں نے کہا کہ آپ نے ہمیشہ توڑنے اور جلانے کی بات سنی، کسی نے ایک پاکستان کی بات نہیں کی، پاکستان کو بنگلادیش بنانے کی باتیں کی جا رہی ہیں، ایک جماعت کے کارکن مسلسل ملک کے خلاف بیانات دے رہے ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ یہ وزیرِ اعظم کا موازنہ حسینہ واجد سے کر رہے ہیں، کوئی یہ بھی تو کہے ہم ایک ہیں اور یہ ہمارا ملک ہے، بنگلادیش کے موجودہ حالات ان کا اندرونی معاملہ ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ مہنگائی کی شرح 38 فیصد سے 11 فیصد پر آچکی ہے، تمام لوگ بالخصوص نوجوان اور خواتین کے لیے مواقع فراہم کرنا ہمارا ویژن ہے۔مصدق ملک کا کہنا ہے کہ لوگ آپ کو اسمبلیوں میں انتشار پھیلانے کے لیے تو نہیں بھیجتے، ہم مشکل وقت سے گزر جائیں گے، بچوں کی آنکھوں میں جو امید ہے وہ ختم نہ کریں، کبھی آپ میر جعفر کہتے ہیں اور ایک ہی سیکنڈ میں پیر پڑ جاتے ہیں