جون کے لیے بجلی کے نرخ میں 2 روپے 56پیسے اضافے کی منظوری

ملک بھر کے بجلی صارفین کے لیے ماہ جون کے لیے بجلی دو روپے 56پیسے مہنگی کردی گئی، ، لائف لائن اور کے الیکڑک صارفین پر اضافے کا اطلاق نہیں ہوگا ،نجی ٹی وی کے مطابق نیپرا نے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں پیسے بڑھانے کی درخواست پر فیصلہ جاری کرتے ہوئے بجلی مہنگی کردی، سی پی پی اے نے 2روپے 63پیسے فی یونٹ کا اضافہ مانگا تھا۔ نیپرا نے دو روپے 56پیسے بجلی مہنگی کی ہے،بجلی صرف ماہ جون کے لیے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مہنگی کی گئی ہے، لائف لائن اور کے الیکڑک صارفین پر اضافے کا اطلاق نہیں ہوگا ،جون کی یہ ادائیگی صارفین کو اگست کے بجلی کے بلوں میں کرنی ہوگی۔