گلگت(پ ر)صوبائی وزیر ترقی و نسواں دلشاد بانو سے ہنزہ حسین آباد،مایون اور خانہ آباد کے وفد نے ملاقات کی اور حل طلب علاقائی مسائل بارے صوبائی وزیر کو آگاہ کیا اس موقع پر حسین آباد کے وفد نے علاقے میں پانی کے مسئلے کے حل کے لئے صوبائی وزیر سے تبادلہ خیال کیا صوبائی وزیر دلشاد بانو نے وفد کو یقین دہانی کرائی کہ علاقائی مسائل کے حل باالخصوص حسین آباد واٹر چینل کو بحال کرنے کے لئے ہر سطح پر اقدامات کی یقین دہانی کرائی صوبائی وزیر نے کہا کہ عوامی ایشوزکا ہمیں بھر پور احساس ہے اور ہر ممکن کوشش ہوگی کہ ہنزہ شناکی سمیت پورے ضلع میں یکساں ترقیاتی امور میں تیزی لانے کے لئے اقدامات کئے جائیں پانی کے مسئلے پر کسانوں کو درپیش مشکلات کے حل اور واٹر چینل کی ازسر نو تعمیر کے لئے ہنگامی اقدامات کئے جائیں گے صوبائی حکومت علاقائی ترقی کے لئے ہر ممکن کوشش کررہی ہے محدود وسائل میں رہتے ہوئے گلگت بلتستان کی تعمیرترقی اولین ترجیح ہے ہنزہ میں بجلی اور پانی کے مسائل موجودہ حکومت کے دور میں ہی حل ہونگے اور اس حوالے سے جاری ترقیاتی کاموں میں مذید تیزی لانے کے لئے متعلقہ محکمہ جات کو ہدایات جاری کی گئیں ہیں اس موقع پر صوبائی وزیر نے مذید کہا کہ ضلع ہنزہ میں ڈیری فارفنگ کا پراجیکٹ بھی پائپ لائن میں ہے اور مقامی کسانوں کو اعلی نسل کی گائے اور بچھڑے بھی فراہم کئے جائیں گے جس سے علاقائی سطح پر دودھ کی پیداوار میں خاطر خواہ اضافہ ہوگا جس سے کسانوں کی معاشی حالت میں بہتری کے لئے مفید ثابت ہوگا وفد نے صوبائی وزیر دلشاد بانو کے عوامی نوعیت کے اہم منصوبوں کے حوالے سے خصوصی دلچسپی کو سراہتے ہوئے شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی کہ صوبائی حکومت پورا ہنزہ سمیت شناکی کے مسائل کو بھی حل کرنے میں بھر پور اقدامات اٹھائے جائیں گے۔
سپیشل اکنامک زون کے قیام کیلئے حکومت گلگت بلتستان سرمایہ کاروں کو ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی،وزیر اعلیٰ
ہائیر ایجوکیشن کمیشن نے دو میں دو ہائر سیکنڈری سکول قائم کرنے کی حامی بھرلی،گورنر
غیر ضروری التوا ،دیا میر بھاشا ڈیم کی لاگت 750ارب تک پہنچ چکی ، احسن اقبال
2ڈپٹی سیکرٹریزکے تبادلے،6سیکشن آفیسرزکی ترقی